Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سنبھل میں پولیس کی چوکسی،بعض نوجوانوں کیساتھ القاعدہ کے رابطہ کا انکشاف

سنبھل میں پولیس کی چوکسی،بعض نوجوانوں کیساتھ القاعدہ کے رابطہ کا انکشاف

سنبھل ( اترپردیش ) ۔ 17 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : یہ اطلاع ملنے پر کہ ضلع سنبھل کے بعض نوجوانوں سے عسکریت پسند تنظیم القاعدہ نے رابطہ قائم کرلیا ۔ پولیس نے زبردستی چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ دہلی اور اڑیشہ میں کل 2 القاعدہ کے رابطہ کاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور دہلی پولیس نے یہ ادعا کیا ہے کہ برصغیر ہند میں القاعدہ کی سازش کو بے نقاب کردیا گیا ہے جو کہ بیرونی ممالک سے اپنی سرگرمیاں چلا رہے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ 41 سالہ محمد آصف کو شمالی دہلی کے علاقہ سلیم پور سے اور 37 سالہ عبدالرحمن کو کٹک ( اڈیشہ ) میں علاقہ جگتپور سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ آصف کے ضلع سنبھل میں دیپا سرائے محلہ کے بعض نوجوانوں کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی اطلاع کے ساتھ ضلع سنبھل میں پولیس کو سخت چوکس کردیا گیا ہے ۔ یہ ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرس کی تنقیح اور تلاشی مہم شروع کردی جائے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل سکسینہ نے بتایا کہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوزس میں دھاوے کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT