Sunday , October 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سنتوش نگر بلدی پارک میں مورتیاں بٹھانے کی کوشش

سنتوش نگر بلدی پارک میں مورتیاں بٹھانے کی کوشش

مقامی عوام میں برہمی ‘ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پولیس متحرک
حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) سنتوش نگر کے علاقہ رکھشا پورم بھرت کالونی میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب جی ایس ایم سی پارک میں نامعلوم اشرار نے بھگوانوں کی مورتیاں نصب کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پارک میں مورتیوں کی اچانک موجودگی کے نتیجہ میں مقامی عوام برہم ہوگئی اور پارک کے قریب جمع ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع دی گئی ۔ مورتیوں کی موجودگی کی بات علاقہ میں پھیلنے کے بعد دونوں فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جمع ہونا شروع ہوگئے جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا وہاں پہونچ گئے اور علاقہ میں پولیس فورس کو متعین کردیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد نامعلوم اشرار کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 295(A) اور 448 کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ ڈی سی پی نے دونوں فرقوں کے ارکان سے بات چیت کی اور انہیں منتشر کردیا ۔ پولیس اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات کے بعد مورتیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کرے گی ۔ جی ایچ ایم سی پارک کے قریب پولیس نے ایک پکٹ متعین کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT