Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / سنتوش نگر میں تلاشی مہم کے دوران 64 لاکھ روپئے نقدرقم ضبط

سنتوش نگر میں تلاشی مہم کے دوران 64 لاکھ روپئے نقدرقم ضبط

حیدرآباد ۔ 9 نومبر ۔(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں انتخابات کے پیش نظر دونوں شہروں میں پولیس کی تلاشی مہم شدت سے جاری ہے اور آئے دن بھاری نقد رقومات ضبط کئے جارہے ہیں ۔ تازہ ترین کارروائی میں سنتوش نگر پولیس نے تلاشی مہم کے دوران 64 لاکھ 86 ہزار روپئے نقد رقم ضبط کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک گاڑی کو شبہ کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی گئی اور وہاں سے بھاری نقد رقم دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے کہا کہ ضبط شدہ رقم سی ایم ایس کیاش مینجمنٹ سرویس کی ہے اور پولیس نے ضبط شدہ رقم کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT