Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سنتوش نگر میں دن دہاڑے رہزنی کی واردات

سنتوش نگر میں دن دہاڑے رہزنی کی واردات

حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) علاقہ سنتوش نگر رکھشاپورم کالونی میں پیش آئی رہزنی کی ایک دیدہ دلیرانہ واردات میں دو موٹر سیکل سوار رہزنوں نے بندوق کی نوک پرریلوے ملازم کے قبضہ سے نقد رقم لوٹ لی ۔ تفصیلات کے بموجب 55 سالہ بالراج ساکن آر کے پورم اروندتی کالونی آج دوپہر اپنے بیٹے راجکمار جو میکس انشورنس کمپنی کا مارکٹنگ ایکزیکٹیو ہے

حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) علاقہ سنتوش نگر رکھشاپورم کالونی میں پیش آئی رہزنی کی ایک دیدہ دلیرانہ واردات میں دو موٹر سیکل سوار رہزنوں نے بندوق کی نوک پرریلوے ملازم کے قبضہ سے نقد رقم لوٹ لی ۔ تفصیلات کے بموجب 55 سالہ بالراج ساکن آر کے پورم اروندتی کالونی آج دوپہر اپنے بیٹے راجکمار جو میکس انشورنس کمپنی کا مارکٹنگ ایکزیکٹیو ہے کہ ہمراہ ڈی آر ڈی ایل اسٹیٹ بینک آف انڈیا برانچ پہونچ کر 3 لاکھ 49 ہزار روپئے کی رقم حاصل کی اور اُسے ایک بیاگ میں رکھ کر مکان کیلئے روانہ ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالراج اور راجکمار آر کے پورم کالونی میں پہونچے تھے کہ دو موٹر سیکل سوار بندوق برداروں نے اچانک اُن پر فائرنگ کردی اور اُن کے پاس موجود رقم کے بیاگ کو چھین لیا۔ اس واردات کے بعد آر کے پورم علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور

اس بات کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون ، اسسٹنٹ کمشنر پولیس سنتوش نگر اور دیگر پولیس عہدیدار مقام واردات پر پہونچ گئے اور بالراج اور اُن کے بیٹے راجکمار سے رہزنوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالراج نے پلاٹ کے رجسٹریشن کے سلسلے میں آج ایس بی آئی بینک سے نقد رقم حاصل کی تھی اور وہ رجسٹریشن آفس کیلئے جارہے تھے کہ یہ واردات پیش آئی ۔ مقام واردات پر سراغ رسانی دستہ بھی پہونچ گیا اور مقام واردات کے معائنہ کے بعد دو ریوالور کے کارتوس برآمد کئے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ کارتوس دیسی ساختہ ریوالور کے ہیں ۔ باوثواق ذرائع نے بتایا کہ پولیس اس واقعہ کے پس پردہ کالا پتھر پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر اشفاق پر شبہ کررہی ہے چونکہ وہ دو ماہ قبل جیل سے رہا ہونے کے بعد اچانک غائب ہوگیا اور پولیس کو اس واقعہ سے پہلے سے ہی اُس کی تلاش تھی کیونکہ وہ ریوالوار کے ہمراہ گھوم رہا تھا ۔ سنتوش نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے رہزنوں کی تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT