Tuesday , December 11 2018

سنت رسولؐ کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین

بگدل۔5فبروری( ذریعہ ڈاک) نماز و صبر کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں اور نماز ہی مومن اور منافق کے درمیان پہچان کراتی ہے ۔ دنیا کی محبت کو دلوں سے نکالتے ہوئے دین کی محبت اپنائیں ۔ یقیناً نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے ۔ نماز بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوتی ہے تو قرب الٰہی کے انوار سے اللہ تعالیٰ بندے کو نوازتا ہے ۔ ان خیالا

بگدل۔5فبروری( ذریعہ ڈاک) نماز و صبر کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں اور نماز ہی مومن اور منافق کے درمیان پہچان کراتی ہے ۔ دنیا کی محبت کو دلوں سے نکالتے ہوئے دین کی محبت اپنائیں ۔ یقیناً نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے ۔ نماز بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوتی ہے تو قرب الٰہی کے انوار سے اللہ تعالیٰ بندے کو نوازتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ بگدلی نے جلسہ میلاد النبیﷺو فیضان غوث اعظم وروانگی غلاف مبارک بغداد شریف کے موقع پر کیا ‘ انہوں نے کہا کہ سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ کی سب سے پسندیدہ عبادت نماز تھی ۔ اس موقع پر مولانا مفتی انوار احمد نظامی نائب شیح التفسیر جامعہ نظامیہ نے کہا کہ صحابہ کرامؓ حضور اقدسﷺ کے چہرے کو دیکھتے تو مسرور ہوکر جھومنے لگتے اور اپنے مکمل تکالیف بھوک پیاس کو بھول جاتے ۔ آج ہمارے پاس حضورؐ کی سیرت کلام ربانی ہے جس کے ذریعہ اپنے آپ کو سنت رسولؐ کے مطابق زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں اور کثرت سے درود شریف کو اپنائیں ۔مولانا نے کہاکہ خانقاہی نظام اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

مولانا حافظ مظفر حسین بندہ نوازی نے کہا کہ اسم محمد کو اللہ تعالیٰ بے انتہا پسند کرتاہے ۔معاشرے میں مسلمان اپنی پہچان کو منوائیں اور سچائی و ایمان داری کی تعلیم صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں ہی مل سکتی ہے اور اپنا محاسبہ کرتے ہوئے توبہ و استغفار کی کثرت کریں ۔ مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی نے کہاکہ بچوں سے شفقت سے پیش آئیں ‘ مستقبل کے اہم ستون بچے ہوا کرتے ہیں ۔ اس جلسہ سے مفتی منظور احمد نظامی ‘ ڈاکٹر سراج الرحمن چشتی قادری ‘مولانا سید اکبر محی الدین قادری مشائخ بالاپور نے مخاطب کیا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ قاری شہنواز کی قرات کلام سے ہوا ۔ جناب وسیم الہامی نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ڈاکٹر غوث الدین نے نظامت کی ۔ اس موقع پر مولوی محمد لئیق احمد قادری جناب غلام محمد شیرو موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT