Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / سنجوان حملہ کے اہم سازشی کا جموں و کشمیر کے باہر حملوں کا منصوبہ

سنجوان حملہ کے اہم سازشی کا جموں و کشمیر کے باہر حملوں کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مفتی وقاص کی ہلاکت جس نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں پانچ خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا ‘ جن میں سنجوان کا حملہ بھی شامل تھا ۔ ریاست جموں و کشمیر کے باہر ہندوستان کے دیگر مقامات پر بھی شدید ضرب لگانے کا منصوبہ بنارہا تھا ۔ اس کی ہلاکت جیش محمد کیلئے ایک کاری ضرب ثابت ہوئی ۔ وہ ابو انصار کے نام سے بھی مشہور تھا اور فوج اور پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ 5مارچ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دیہات ہیتواڑہ میں ایک انکاؤنٹر کے دوران وہ ہلاک کردیا گیا ۔ وہ افغانستان کی جنگ میں بھی شرکت کرچکا تھا ۔ پولیس نے اس کی گرفتاری یا ہلاکت کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ اس نے 16سالہ فردین کھانڈے اور 21سالہ منظور احمد بابا کی برین واشنگ بھی کی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT