Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنجیتا چانو کو گولڈ اور دیپک کو برونز میڈل

سنجیتا چانو کو گولڈ اور دیپک کو برونز میڈل

گولڈ کوسٹ۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندستان کی سنجیتا چانو نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے دوسرے دن جمعہ کو خواتین کے 53 کلوگرام زمرہ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے192 کلو گرام وزن اٹھایا اور ویٹ لفٹنگ میں ہندستان کے لئے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔قبل ازیں اسٹار ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے کامن ویلتھ گیمس کے پہلے دن خواتین کے 48 کلوگرام زمرہ میں عالمی ریکارڈ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 196 کلوگرام وزن اٹھاکر ہندستان کو پہلاگولڈ میڈل دلایا تھا۔علاوہ ازیں چانونے متواتر دوسرے دن اپنا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ دریں اثناء ہریانہ کے 18سالہ دیپک لیتھر نے 69 کلوگرام مردوں کے زمروں میں برونز میڈل حاصل کیا ہے۔دیپک نے مجموعی طور پر 295 کلو گرام وزن اٹھاکر تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
ہندوستان 1۔4 سے کامیاب
گولڈ کوسٹ۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے گزشتہ شکست سے سبق لیتے ہوئے آج یہاں21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے دوسرے دن ملائیشیا کے خلاف اپنے پول اے میچ میں 1۔4 سے شاندار جیت درج کر لی۔ہندستان کو اپنے سے نچلے درجہ ویلز کے خلاف کھیل کے پہلے ہی دن 3۔2 سے شکست جھیلنی پڑی تھی لیکن کامیابی کی راہ پر لوٹتے ہوئے رانی کی کپتانی والی ٹیم نے دوسرے ہی دن خود کو سنبھال لیا۔ ہندستان نے پہلے کوارٹر میں ایک اور تیسرے کوارٹر میں ایک ایک گول کیا جبکہ آخری کوارٹر میں دو گول بنائے جبکہ ملائیشیا کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں واحد گول کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT