Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ میں دو افراد کی خودکشی

سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ اروند جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وی آر نگر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اروند شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 18 سال

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سنجیوا ریڈی نگر اور چیوڑلہ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ اروند جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وی آر نگر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اروند شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 18 سال ارون کمار جو طالب علم تھا الور ضلع رنگاریڈی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے دردشکم سے تاب نہ لاکر آج نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

مسلم جنگ پُل کے قریب سے نومولود کی نعش برآمد
حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) شاہ عنایت گنج پولیس نے مسلم جنگ پل کے قریب سے ایک نومولود کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو سمجھا جاتا ہے کہ 2 تا 4 دن عمر کی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نومولود لڑکی کی نعش کو جو مسلم جنگ پل کے فٹ پاتھ پر ایک کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی ۔ پولیس نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT