Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنجیو کو50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں گولڈ میڈل

سنجیو کو50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں گولڈ میڈل

گولڈ کوسٹ۔14 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) ہندستان کے سنجیو راجپوت نے آج 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے آخری دن نشانے بازی میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔سنجیو نے دولت مشترکہ کھیلوں میں کل 454.5 کا ریکارڈ اسکوربنایا اور سرفہرست رہتے ہوئے گولڈمیڈل جیتا جو دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی شوٹر کا تیسرامیڈل ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے 2014 گلاسگو کھیلوں میں سلور اور 2006 میں 50 میٹر رائفل پرون میں برونز میڈل حاصل کیا تھا۔ اسی مقابلے میں دیگر ہندوستانی کھلاڑی چین سنگھ 419.1 کے اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے ۔سنجیو نے فائنل سے قبل کوالیفائی میں بھی مجموعی 1180 پوائنٹس کے ساتھ گیمس ریکارڈ بنایا اور ابتداء سے میڈلکے مضبوط دعویدار رہے ۔ کناڈا کے گریگور سیک نے 448.4 بناکر سلور میڈل جیتا جو ہندستانی شوٹر سے سات پوائنٹس پیچھے رہے جبکہ انگلینڈ کے ڈین بیل 441.2 حاصل کرکے برونز میڈل جیتا۔ سنجیو کو اس سے قبل 2011 کے چانگوان عالمی کپ میں 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں گولڈ میڈل اور2016 میں باکو میں آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں سلور میڈل ملا تھا۔ وہ سڈنی میں 2010 عالمی کپ میں بھی 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔یادر ہے کہ نشانے بازی میں ہندوستانی اتھلیٹس نے شاندار مظاہرے کرتے ہوئے نہ صرف امیدوں کوبرقرار رکھا بلکہ میڈلس بھی حاصل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT