Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / سنجے بارو کی کتاب ’’پیٹھ میں خنجر‘‘ گھونپنے کے مترادف

سنجے بارو کی کتاب ’’پیٹھ میں خنجر‘‘ گھونپنے کے مترادف

مصنف کو فائیلوں تک رسائی حاصل نہیں تھی، وزیراعظم کی دختر کا ادعاء

مصنف کو فائیلوں تک رسائی حاصل نہیں تھی، وزیراعظم کی دختر کا ادعاء
نئی دہلی ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں اپنے ایام کے بارے میں سنجے بارو کی جانب سے متنامعہ واقعات کے بیان کو وزیر اعظم منموہن سنگھ کی دختر نے پیٹھ میں خنجر کے سواء کچھ نہیں قرار دیا اور سنجے بارو پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے وزیراعظم کے اعتماد شکنی کی ہے۔ انہوں نے بارو کی کتاب کو غیر اخلاقی اور شرپسندانہ حرکت قرار دیا ۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی دختر اوپیندر سنگھ جو دہلی یونیورسٹی میں تاریخ پڑھائی ہیں، بارو نے اپنی کتاب میں گپ شپ اور غیر مصدقہ حوالوں کو جن میں خود ان کے والد (منموہن سنگھ) سے منسوب حوالے بھی شامل ہیں حقائق پر مبنی بیان کے طور پر استعمال کیا ہے۔ اوپیندر سنگھ وزیراعظم کے دفتر میں سنجے بارو کبھی بھی فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ نہیں رہے لیکن وہ انہوں نے اپنی کتاب میں خود کو مرکزی کردار کے طورپر پیش کیا ہے جو درست نہیں ۔ سنجے بارو کی فائیلوں تک رسائی کا اختیار حاصل نہیں تھا ۔ ایسی بات نہیں تھی کہ وہ (بارو) وزیراعظم کے پرنسپال سکریٹری تھے پھر وہ کیا ذرائع تھے جن کا انہوں نے استعمال کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT