Wednesday , January 24 2018
Home / Top Stories / سنجے دت کی پیرول کے اختتام پر جیل واپسی

سنجے دت کی پیرول کے اختتام پر جیل واپسی

ممبئی ؍ پونے ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت آج یرواڑہ جیل میں واپس ہوگئے جبکہ اُن کی توسیعی پیرول جس پر کافی تنقیدیں ہوئیں، اختتام پذیر ہوگئی۔ سنجے کو گزشتہ سال 21 ڈسمبر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور دو مرتبہ توسیع دی گئی۔ یہ پیرول اُن کی بیوی مانیتا کی بیماری کی بنیادوں پر چاہی گئی تھی۔ سنجے پانچ سالہ قید بامشقت بھگ

ممبئی ؍ پونے ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت آج یرواڑہ جیل میں واپس ہوگئے جبکہ اُن کی توسیعی پیرول جس پر کافی تنقیدیں ہوئیں، اختتام پذیر ہوگئی۔ سنجے کو گزشتہ سال 21 ڈسمبر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور دو مرتبہ توسیع دی گئی۔ یہ پیرول اُن کی بیوی مانیتا کی بیماری کی بنیادوں پر چاہی گئی تھی۔ سنجے پانچ سالہ قید بامشقت بھگت رہے ہیں کہ انھوں نے 12 مارچ 1993ء کے ممبئی دھماکوں سے قبل AK-56 رائفل کو غیرقانونی طور پر قبضے میں رکھا اور پھر اسے تلف کردیا۔ بالی ووڈ ایکٹر نے گزشتہ سال آرمس ایکٹ کے تحت اپنی سزادہی کو فاضل عدالت کی جانب سے برقرار رکھنے جانے کے بعد مئی میں ٹاڈا کورٹ کے روبرو خودسپردگی اختیار کی تھی۔ قبل ازیں اداکار نے گزشتہ سال اکٹوبر میں طبی بنیادوں پر جیل سے 15 روزہ چھٹی سے استفادہ کیا تھا، پھر اس میں پندرہواڑہ کی مزید توسیع حاصل کی۔ انھوں نے تب سے دو پیرول توسیع چاہے جو آخرکار اب ختم ہوگئی ہے۔ سنجے کو اپنی پیرول درخواستوں پر اپنے مکان اور جیل کے باہر احتجاجوں کا سامنا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT