Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنجے وانی کے سربراہ بی ایس منی فوت

سنجے وانی کے سربراہ بی ایس منی فوت

گلبرگہ ۔6؍مئی: ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے معروف شامنامہ ’’سنجے وانی ‘‘ گروپ کے چیرمین اور مدیر بالا سبرامنیم عرف بی ایس منی کل رات فوت ہوگئے۔ 78سالہ بی ایس منی کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی، ان کے پسماندگان میں ان کی بیوہ ، ان کے فرزند امودن اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ کل رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دل کا دورہ پڑنے کے سبب ان کی م

گلبرگہ ۔6؍مئی: ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے معروف شامنامہ ’’سنجے وانی ‘‘ گروپ کے چیرمین اور مدیر بالا سبرامنیم عرف بی ایس منی کل رات فوت ہوگئے۔ 78سالہ بی ایس منی کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی، ان کے پسماندگان میں ان کی بیوہ ، ان کے فرزند امودن اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ کل رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دل کا دورہ پڑنے کے سبب ان کی موت واقع ہوگئی۔ کنڑا کے صحافتی حلقوں میں سنجے وانی کو ممتاز مقام دلانے میں جہاں بی ایس منی کا نمایاں کردار رہا وہیں تمل اخبار دنا سوڈر کے ذریعہ بھی انہوں نے تمل عوام میں اپنے لئے جگہ بنالی۔ اخبارات کی پرنٹنگ کے شعبے میں ایک اہم نام ’’دنا سوڈر ‘‘ پرنٹنگ ڈویژن کے ذریعہ بھی بی ایس منی نے متعدد اخبارات کی طباعت کی خدمات انجام دی ہیں۔ جن میں روزنامہ ’’سیاست‘‘ بنگلور کی طباعت بھی شامل ہے۔ مسٹر منی کی موت پر وزیر اعلیٰ سدرامیا ، سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا اور ریاست کی دیگر ممتاز شخصیات کے علاوہ تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم کرونا ندھی وغیرہ نے اپنے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ۔ کل صبح جیون ہلی میں مسٹر منی کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ کرناٹک نے آخری لمحات میں غیر ملکی دورہ منسوخ کردیا
گلبرگہ ۔6مئیَ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ریاست کی صنعتی پالیسی کو عام کرنے اور ریاست میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے کل شروع ہونے والا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیاگیا۔وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بیرون ملک دورہ پر جانے سے انکار کردیا۔ ریاستی محکمۂ صنعت کی طرف سے تیار کردہ پروگرام کے تحت ریاست میں سرمایہ کاروں کو مدعوکرنے کیلئے سدرامیا کل سے فرانس ، سوئیڈن اور جرمنی کے دورے پر جانے والے تھے، تاہم الیکشن کمیشن کی طرف سے آج یا کل گرام پنچایت انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اس دورہ کو موخر کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے بغیر ہی ریاستی محکمۂ صنعت کے اعلیٰ افسران، چیف سکریٹری اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری اس دورہ پر کل روانہ ہوجائیں گے، اور وہاں ریاست میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے متعلق مقامی حکومتوں سے بات چیت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT