Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سندرشنا پروگرام مسائل کی برسر موقع یکسوئی

سندرشنا پروگرام مسائل کی برسر موقع یکسوئی

چپہ ڈنڈی /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مختلف مسائل کی برسر موقع یکسوئی کے مقصد سے گرام سندرشنا پروگرام کا ہر منگل کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ چپہ ڈنڈی منڈل ارنا کنڈہ میں منعقدہ پروگرام سندرشنا سوچھ بھارت پروگرام میں منڈل ویلفیر آفیسر انور حسین نے شرکت کی ۔ انہوں نے مختلف گلیوں کی صفائی کے کاموں میں حصہ لیا ۔ بعد ازاں کاٹن کے پرا

چپہ ڈنڈی /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مختلف مسائل کی برسر موقع یکسوئی کے مقصد سے گرام سندرشنا پروگرام کا ہر منگل کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ چپہ ڈنڈی منڈل ارنا کنڈہ میں منعقدہ پروگرام سندرشنا سوچھ بھارت پروگرام میں منڈل ویلفیر آفیسر انور حسین نے شرکت کی ۔ انہوں نے مختلف گلیوں کی صفائی کے کاموں میں حصہ لیا ۔ بعد ازاں کاٹن کے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا ۔ طلبہ کی حاضری دیکھی ، دوپھر کے کھانے کی عمل آوری آنگن واڑی مرکز کی کارکردگی کی تنقیح کی اور جائزہ لیا ۔ گرام پنچایت دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبھی افراد کو سرکاری ترقیاتی اسکیمات کا بھرپور فائدہ حاصل ہو اور اس کی ذمہ داری عہدیداروں پر عائد ہوتی ہے ۔ اس پروگرام میں تحصیلدار پی پدمیا ایم ای او مدھوکر سرپنچ گنلا انتا رمنا ریڈی ایم پی ٹی سی اے ای آصف انیل ساکشرا ابھیات منڈل کوآرڈینیٹر ڈاکٹرس اور دیگر قائدین نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT