Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو،کیشپ اور ورما دوسرے راؤنڈ میں داخل

سندھو،کیشپ اور ورما دوسرے راؤنڈ میں داخل

 

سیول۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ میں سلورمیڈل حاصل کرنے والی پی وی سندھو، سمیرورما اور کوالیفائر پروپلی کشیپ اپنے مقابلے جیت کر کوریا اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔ عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل کی کامیابی کے بعد اپنا پہلا ایونٹ کھیلنے والی سندھو نے ہانگ کانگ کی چیونگ این گان ای کو33 منٹ میں13۔21، 8۔21 سے شکست دی۔ عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر کی ہندستانی کھلاڑی نے اس سبقت کے ساتھ اینگان کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 0۔5 کرلیا ہے ۔ سندھ ونے گزشتہ اگست میں اینگان کو عالمی چیمپئن شپ میں تین گیموں میں شکست دی تھی۔ان کا دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی نچون جنداپول کے ساتھ مقابلہ ہوگا ۔کشیپ نے چینی تائی پے کے سو ژین ہاو کو35 منٹ میں 13۔21، 16۔21 سے شکست د ے کر ژین ہاؤ کے خلاف 1۔4 سے اپنا کیریئر ریکارڈ درج کر لیا ہے ۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ کوریا کے سون وان ہو سے ہوگا۔ کشیپ کا سون وان کے خلاف کیریئر ریکارڈ 6۔2 کا ہے ۔عالمی درجہ بندی میں 26 ویں نمبر کے سمیر ورما نے پہلے ہی دور میں حیران کن نتیجہ دیتے ہوئے آٹھویں سیڈ ڈتھائی لینڈ کے تانوگساک سینسومبونسک کو 55 منٹ طویل مقابلے میں 13۔21، 23۔21، 9۔21 سے شکست دی۔ انہوں نے 13 ویں نمبر کے سینسومبونسک کے خلاف اب اپنا کریئر ریکارڈ1 ۔2 کر لیا ہے ۔اگلے راؤنڈ میں سمیر کا مقابلہ ہانگ کانگ کے وونگ ونگ ونسنٹ سے ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کا نومبر میں دورۂ پاکستان

کراچی۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ماہ نومبر میں 3 ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا،یہ تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے نجم سیٹھی کے حوالے سے کہی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور اس کی رو سے مہمان ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے لاہور میں 3 مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ ٹیلی ویژن پر انٹرویو کے دوران سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے علاوہ سری لنکا نے بھی 29 اکٹوبر کو پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کا ایک ٹوئنٹی 20 مقابلہ لاہور میں کھیلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ ایک مکمل دوطرفہ سیریز ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT