Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھواورسائنا کوشکست ،سری کانت کوارٹر فائنل میں

سندھواورسائنا کوشکست ،سری کانت کوارٹر فائنل میں

ٹوکیو۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپئن شپ کی سلورمیڈل فاتح اورکوریا اوپن کی چمپئن ہندستان کی پی وی سندھو کو یہاں جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی حریف جاپان کی نوجومی اوکوہارا کے خلاف 18۔21 ،8۔21 کی شکست کے ساتھ ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے ۔سندھو کی شکست کے بعد عالمی چمپئن شپ کیبرونز میڈلسٹ فاتح سائنا نہوال بھی شکست کے بعدباہر ہوگئی ہیں۔ سائنا کو ان کی حریف اور اولمپک چمپئن اسپین کی کیرولینا مارین نے 21۔16، 21۔13 سے شکست دی۔ آٹھویں سیڈ کندامبي سری کانت، غیر سیڈ ایچ ایس پرنے اور پرنب چوپڑا اور این سکي ریڈی کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے اپنے دوسرے دور کے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔سندھو اور اوکوہارا کے درمیان دوسرے راؤنڈ کے میچ پرسب کی نظریں تھیں۔ اوکوہارا نے گزشتہ ماہ عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں سندھو کو شکست دی تھی جبکہ سندھو نے گزشتہ اتوار کو کوریا اوپن کے فائنل میں اوکوہارا کو شکست دی تھی۔یہ دو ماہ کے درمیان تیسرا اور مجموعی طور پر9 واں میچ تھا۔مسلسل کھیل رہیں سندھو کو کوئی آرام نہ ملنے کا خمیازہ اٹھانا پڑا اور غیر سیڈ اوکوہارا نے چوتھی سیڈ سندھو کا چیلنج محض47 منٹ میں راستگیموں میں ہی ختم کرتے ہوئے انہیں ٹورنمنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔اس کے ساتھ اوکوہارا نے سندھو کے خلاف 5۔4 کا کیریئر ریکارڈ بنا دیا۔

TOPPOPULARRECENT