Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھواور سمیرکوارٹرفائنلس میں داخل

سندھواور سمیرکوارٹرفائنلس میں داخل

India's Sindhu Pusarla returns against South Korea Kim Hyo Min during their round one women's singles match during the 2017 BWF World Championships of badminton at Emirates Arena in Glasgow on August 22, 2017. / AFP PHOTO / ANDY BUCHANAN

 

سیول، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک اور عالمی چمپئن شپ کی سلورمیڈل فاتح پی وی سندھو اور سمیر ورما نے کوریا اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔سندھو نے دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی نچون جنداپول کو 42 منٹ میں 22۔20، 21۔17 سے شکست دی۔سندھو نے اس کامیابی کے ساتھ جنداپول کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 2۔1 کر لیا ہے ۔عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی کو16 ویں مقام کی تھائی کھلاڑی نے سخت چیلنج دیا۔ سندھوکو پہلا گیم جیتنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا تھا ۔سندھو نے پہلے گیم میں 20۔16 سے آگے تھیں لیکن جنداپول نے جلدی 20۔20 کی برابری کرلی۔ سندھو نے دو مسلسل نشاناتکے ساتھ 22۔20 سے پہلا گیم جیت لیا۔دوسرے گیم میں سندھو نے 15۔15 کی برابری کے بعد 18۔15 کی برتری بنائی اور پھر 18۔17 کے اسکور پر مسلسل تین نشانات حاصل کرتے ہوئے 21۔17 سے گیم اور میچ ختم کر دیا۔کوارٹڑ فائنل میںسندھو کا سامنا جاپان کے منٹسو مٹنی سے ہو گا جن کے خلاف ان کا 1۔1 کا کیریئر ریکارڈ ہے ۔سمیر ورما نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ہانگ کانگ کے وونگ ونگ ونسنٹ کو42 منٹ میں 21۔19، 21۔13 سے شکست دی۔سمیر کے سامنے اب کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ کوریا کے سون وان ہو کا چیلنج ہوگاجنہوں نے ایک اور میچ میں ہندستانی کوالیفائنگ پروپلي کشیپ کو ایک گھنٹے 17 منٹ میں 21۔16، 17۔21، 21۔16 سے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT