Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو اور سائنا پری کوارٹر فائنلس میں داخل

سندھو اور سائنا پری کوارٹر فائنلس میں داخل

نئی دہلی ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی ازخود غلطیاں کرنے کے علاوہ پہلی گیم گنوانے کے باوجود ایچ ایس پرنائے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی وی سندھو اور سائنا نہوال کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کی یہاں ہانگ کانگ اوپن سوپر سیریز میں مہم کا خاتمہ ہوگیا۔ قومی چمپیئن پرنائے نے ہانگ کانگ کے ہویان کو 19-21، 21-17، 21-15 سے شکست دی۔ پری کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ جاپانی کوالیفائر کھلاڑی کزوماسکائی سے ہوگا۔ علاوہ ازیں سندھو نے ہانگ کانگ کی لیانگ یی کو باآسانی 21-18، 21-10 سے شکست دی جبکہ سائنا نہوال نے ڈنمارک کی میٹے پولسن کو 21-19 ،23-21 سے شکست دی۔ سندھو کا اگلے مرحلہ میں مقابلہ عالمی نمبر 14 آیااہوری سے ہوگا جن کے خلاف گذشتہ دو مقابلوں میںہندوستانی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT