Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو اور ساکشی کو انعامی گاڑیاں

سندھو اور ساکشی کو انعامی گاڑیاں

ممبئی ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایس یو وی مینوفیکچرنگ کی بڑی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا (ایم اینڈ ایم) نے آج انڈیا کی ریو اولمپک میڈلسٹ خواتین شٹلر پی وی سندھو اور ریسلر ساکشی ملک کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انھیں اپنی پُرکشش گاڑیاں نیلی 4×4 آف روڈر ’’Thar‘‘ بطور تحفہ پیش کئے۔ پون گوئنکا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے دونوں اسپورٹس پرسنس کو ’مہندرا تھار‘ کی کنجیاں حوالے کئے۔ یہ تہنیتی تقریب کمپنی کے یہاں کاندیویلی میں واقع مینوفیکچرنگ پلانٹ میں منعقد کی گئی۔
دورۂ بنگلہ دیش کا جلد فیصلہ کرنے
کھلاڑیوں کو اسٹراؤس کا مشورہ
مانچسٹر ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کرکٹ کے سربراہ اینڈریو اسٹراؤس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس یہ فیصلہ کرنے تین یوم کا وقت ہے کہ آیا وہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے آمادہ ہیں، جہاں سکیورٹی کے تعلق سے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔ آل راؤنڈرز معین علی اور کرس جارڈن دونوں نے کہہ دیا کہ وہ اس ٹور کیلئے غیرمشروط طور پر دستیاب ہیں اور ٹسٹ کیپٹن السٹیر کک نے بھی یہی بات نجی تیقن میں کہی ہے۔ تاہم لمیٹیڈ اوورز کیپٹن اوئن مورگن ہنوز تذبذب کا شکار ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT