Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو اور سریکانت سے ایشین بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اُمیدیں

سندھو اور سریکانت سے ایشین بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اُمیدیں

نئی دہلی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے پہلے ہی ٹورنمنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے، لہٰذا اب ہندوستان کی ایک اور اُبھرتی کھلاڑی پی وی سندھو اور قومی چمپئن کے سریکانت سے کوریا میں کل شروع ہونے والے ایشین بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اُمیدیں وابستہ ہوچکی ہیں۔ اولمپک برانز میڈلسٹ سائنا جنھوں نے

نئی دہلی۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے پہلے ہی ٹورنمنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے، لہٰذا اب ہندوستان کی ایک اور اُبھرتی کھلاڑی پی وی سندھو اور قومی چمپئن کے سریکانت سے کوریا میں کل شروع ہونے والے ایشین بیڈمنٹن چمپئن شپ میں اُمیدیں وابستہ ہوچکی ہیں۔ اولمپک برانز میڈلسٹ سائنا جنھوں نے یہاں 2010ء میں برانز میڈل حاصل کیا تھا، انھوں نے آرام کی غرض سے رواں برس ٹورنمنٹ میں شرکت سے دستبرداری اختیار کرلی ہے تاکہ آئندہ ماہ منعقد شدنی تھامس اینڈ اوبیرکپ میں بہتر مظاہرہ کیا جاسکے۔ سائنا کی عدم موجودگی میں سندھو اور سریکانت ہندوستان کی اصل اُمیدیں ہیں۔ 18 سالہ سندھو جنھوں نے گزشتہ برس ملائیشیاء اوپن اور مکاؤ اوپن خطابات حاصل کئے ہیں، وہ اپنی مہم کا آغاز چیونگ ناگنیائی کے خلاف کریں گی جب کہ ان کا اصل مقابلہ دوسرے مرحلہ میں جاپان کی ایریکو ہیروز سے ہوگا۔ مرد زمرہ کے سنگلس مقابلوں میں دلچسپ مقابلہ 7 ویں درجہ کے کے سریکانت اور دو مرتبہ کے اولمپک چمپئن اور 5 مرتبہ عالمی چمپئن شپ حاصل کرنے والے لن ڈان کے درمیان متوقع ہے۔ چینی کھلاڑی ’سوپر ڈان‘ کے نام سے بھی مشہور ہے جنھوں نے ایک ہفتہ آرام کے بعد شاندار واپسی کی ہے جیسا کہ انھوں نے چائنا ماسٹر کے خطابی مقابلہ میں ہم وطن ہووی ٹیان کو راست گیمس میں شکست دی ہے۔ دوسری جانب سریکانت کو حیران کن نتائج فراہم کرنے میں شہرت حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT