Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو اور سریکانت سے جاپان اوپن میں اُمیدیں

سندھو اور سریکانت سے جاپان اوپن میں اُمیدیں

ٹوکیو۔ 9؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال جنھوں نے حالیہ منعقدہ اوبیر کپ میں شاندار مظاہرہ کیا ہے، تاہم انھوں نے جاپان اوپن سوپر سیریز سے دستبرداری اختیار کی ہے تاکہ رواں ماہ کے اواخر میں آسٹریلیا اور انڈونیشیاء میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں شرکت کرسکے۔ سائنا نہوال کی عدم موجودگی میں 2.5 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ جاپان اوپن سوپر سیریز میں ہندوستانی اُمیدیں پی وی سندھو اور کے سریکانت سے وابستہ ہوچکی ہیں، جیسا کہ ٹورنمنٹ کا کل کوالیفائر سے آغاز ہورہا ہے۔ اولمپک کی برانز میڈلسٹ سائنا نہوال ان دنوں شاندار فارم میں موجود ہیں، جیسا کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں منعقدہ اوبیر کپ میں ہندوستان کو برانز میڈل دلوانے میں ان کا کلیدی رول رہا ہے، تاہم مسلسل کھیلنے اور آئندہ دو اہم ایونٹس میں تازہ دم ہونے کی غرض سے جاپان اوپن سے انھوں نے دستبرداری اختیار کی ہیں۔ سائنا کی عدم موجودگی میں خاتون زمرہ کے سنگلز مقابلوں میں سندھو کے ہمراہ نوجوان تنوی سے اُمیدیں وابستہ ہیں جب کہ مرد زمرہ کے سنگلز مقابلوں میں توجہ کا مرکز ہوں گے۔ سندھو بھی ان دنوں کافی بہتر فارم میں ہے، جیسا کہ اوبیر کپ میں انھوں نے اپنے تمام مقابلوں میں فتوحات حاصل کی ہیں جس میں عالمی نمبر 9 پورنٹ بورانا پاراسیرٹسک اور عالمی نمبر 12 سایاکا ٹکاشی کے خلاف فتوحات بھی شامل ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں 10 ویں مقام پر فائز سندھو چہارشنبہ کو اپنا پہلا مقابلہ ژویاؤ کے خلاف کھیلیں گی جب کہ سریکانت اپنی مہم کا آغاز جرمنی کے مارک زوبلیر کے خلاف کریں گے جن کے خلاف دہلی میں منعقدہ تھامس کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں انھوں نے تین گیمس پر مشتمل کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT