Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو اور سری کانت دوسرے راونڈ میںداخل

سندھو اور سری کانت دوسرے راونڈ میںداخل

پیرس۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اسٹار خاتون کھلاڑی پی وی سندھو اور دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی کدامبی سری کانت نے تین لاکھ 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔دنیا میں دوسرے نمبر کی شٹلر سندھو نے خاتون کے سنگلز کے پہلے راونڈ میں29 ویں مقام کی اسپین کی کھلاڑی بیاٹرجی کورالیس کو 35 منٹ طویل مقابلے میں 18۔21، 19۔21 سے شکست دی۔ ہندوستانی کھلاڑی اب کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے کے لیے جاپان کی سایاکا تاکاہاشی سے مقابلہ کریں گی۔ دوسری سیڈ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی کی جاپانی کھلاڑی کے ساتھ یہ کیریر میں چوتھا مقابلہ ہوگا جن کا سندھو کے خلاف 2-1 کا بہترین ریکارڈ ہے ۔ آٹھویں مقام کے سری کانت کیلئے مردوں کے سنگلز کا پہلے راؤنڈ کا مقابلہ کافی آسان رہا۔ ان کے حریف کھلاڑی جرمنی کے فابیان روتھ صرف دو منٹ کے کھیل کے بعد ہی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر باہر ہو گئے ۔گذشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن سوپر سیریز کا خطاب جیتنے والے سری کانت اس سیزن میں تین خطابات جیت چکے ہیں اور پیرس میں بھی ہندوستان کے سب سے مضبوط دعویدار ہیں،دوسرے راؤنڈ میں ہانگ کانگ کے وانگ ونگ کی وینسنٹ کا سامنا کرنے اتریں گے جنہیں وہ ڈنمارک میں بھی شکست دے چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان کیریئر میں پانچ مرتبہ مقابلہ ہو چکا ہے اور سری کانت کا 14 ویں مقام کے کھلاڑی کے خلاف 3-2 کا ریکارڈ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT