Sunday , November 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو اور سری کانت کو کوارٹر فائنل میں شکست

سندھو اور سری کانت کو کوارٹر فائنل میں شکست

فیوزو۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) تیسری سیڈ ہندستانی اسٹار پی وی سندھو اور پانچویں سیڈ کندامبي سری کانت کو یہاں چائنا اوپن سوپر سریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھو کو چین کی ہی بگجیاو نے ایک گھنٹے نو منٹ میں 21-17 17-21 21-15 سے شکست دے کرآخری چار میں جگہ بنائی جبکہ سری کانت کو چوتھی سیڈ تائی پے کے چوو تین چن نے 35 منٹ میں 21-14 21-14 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دنیا میں تیسری رینکنگ کی سندھو اور آٹھویں سیڈ بگجیاو کے درمیان خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل مقابلہ کافی دلچسپ رہا لیکن بالآخر ہندوستانی کھلاڑی کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ اٹھانا پڑا۔ سندھو کی بگجیاو کے خلاف کیریئر کے 13 ویں میچ میں یہ چھٹی شکست ہے اور ان کا کریئر ریکارڈ چینی کھلاڑی کے خلاف5-8 ہو گیا ہے ۔ سال2018 میں سندھو کو بگجیاو کے خلاف تیسری بار شکست کھانی پڑی ہے ۔ اس سال انڈونیشیا اوپن اور فرنچ اوپن میں بھی سندھو چینی کھلاڑی کے چیلنج کو عبور نہیں کر سکی تھیں۔ دنیا میں ساتویں رینک بگجیاو نے اپنے سے برتر سیڈ سندھو کے خلاف اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلا گیم 21-17 سے جیتا۔

TOPPOPULARRECENT