Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو آئندہ سیزن میں مزید سخت محنت کی خواہاں

سندھو آئندہ سیزن میں مزید سخت محنت کی خواہاں

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کیلئے رواں برس کافی اطمینان بخش رہا ہے جیسا کہ انھوں نے ورلڈ چمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کرنے کے علاوہ مکاؤ اوپن میں اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا ہے لیکن اِس کے باوجود نوجوان شٹلر کوشاں ہے کہ وہ آئندہ سیزن سخت محنت کے ذریعہ مزید بہتر نتائج حاصل کرے۔ سندھو نے آ

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کیلئے رواں برس کافی اطمینان بخش رہا ہے جیسا کہ انھوں نے ورلڈ چمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کرنے کے علاوہ مکاؤ اوپن میں اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا ہے لیکن اِس کے باوجود نوجوان شٹلر کوشاں ہے کہ وہ آئندہ سیزن سخت محنت کے ذریعہ مزید بہتر نتائج حاصل کرے۔ سندھو نے آئندہ سیزن اور مستقبل قریب میں مجوزہ اہم ٹورنمنٹس کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ڈیفنس اور اسٹروکس کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرچکی ہیں کیونکہ آئندہ برس اولمپک میں رسائی حاصل کرنے کیلئے کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کا سال ہے تو وہ سمجھتی ہیں کہ اِن کے لئے سخت محنت ضروری ہے۔ آئندہ سیزن میں سوپر سیریز اور

آل انگلینڈ ٹورنمنٹ بھی منعقد شدنی ہے اور یہ دونوں ہی ٹورنمنٹس کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ سندھو جنھوں نے رواں ہفتہ مکاؤ میں اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا ہے تاہم وہ چاہتی ہیں کہ اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے اِس کی تعداد کو حتی الامکان کم کیا جاسکے۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے سندھو نے کہاکہ ہم نے چینی کھلاڑیوں کے خلاف فتوحات حاصل کی ہیں جس کے ہم خواہاں تھے لیکن بسا اوقات غلطیاں ہوتی ہیں تاہم میں چاہتی ہوں کہ اِن غلطیوں پر قابو پایا جاسکے۔ 19 سالہ شٹلر نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن میں انھوں نے کوئی خاص مقصد متعین نہیں کیا ہے تاہم اِن کی کوشش ہوگی کہ وہ ہر ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ کرے۔

TOPPOPULARRECENT