Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو دبئی میں تاریخ بنانے میں ناکام

سندھو دبئی میں تاریخ بنانے میں ناکام

دبئی۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ پی وی سندھو 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم والے دبئی سوپر سیریز فائنلس بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی سے چیلنجنگ مقابلے میں شکست کھا کر خطاب جیتنے میں ناکام ہوگئیں۔عالمی درجہ بندی میں تیسرے مقام کی سندھو نے دوسرے نمبر کی یاماگوچی سے پہلا گیم جیت لیا لیکن اگلے دو گیم ہار کر خطاب جیتنے کا موقع گنوا بیٹھیں۔جاپانی کھلاڑی نے ایک گھنٹے 34 منٹ میں21-19 ، 21-12 ، 21-15 سے مقابلہ جیت کر ٹورنمنٹ میں خطاب اپنے نام کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT