Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو ‘ سریکانت کی انڈونیشیاء ماسٹرس میں پیشقدمی

سندھو ‘ سریکانت کی انڈونیشیاء ماسٹرس میں پیشقدمی

ملانگ(انڈونیشیاء)۔3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرفہرست پی وی سندھو اور کے سریکانت نے ایک لاکھ بیس ہزار امریکی ڈالرس انعامی رقم کے انڈونیشیاء ماسٹرس گرینڈ پری گولڈ ٹورنمنٹ میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے اور تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ سندھو جنہوں نے گذشتہ ہفتہ متواتر تیسری مرتبہ مکاؤ اوپن خطاب حاصل کیا ‘ وہ آج اپنے مقابلہ میں انڈونیشیاء کی ولنچ چھایا اوٹامی سکوپتری کو 21-12‘ 21-9 سے شکست دی ۔ مرد زمرہ کے سنگلس مقابلوں میں سریکانت نے اپنے دوسرے مرحلے کے مقابلہ میں سخت جدوجہد کے بعد انڈونیشیاء کے سپترا وکی انگا کو 21-14 ‘ 17-21‘ 25-23سے شکست دی ۔ ایک گھنٹہ پانچ منٹ طویل اس مقابلہ میں سریکانت کو کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنی پری ۔ دیگر مقابلوں میں آٹھویں درجہ کے آر ایم وی گرو سائی دت نے بھی تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ انہوں نے ملائیشیاء کے استقندر ذوالقرنین کو 21-19 ‘ 19-21 ‘ 21-15سے شکست دی ہے ۔
سائنا اپنے مقام پر برقرار‘ سریکانت کو نقصان
نئی دہلی ۔3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متواتر تیسری مرتبہ مکاؤ اوپن خطاب حاصل کرنے کے باوجود ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کو درجہ بندی میںکوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور وہ اپنے 12ویں مقام پر موجود ہیں ۔ بی ڈبلیو ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں سائنا نہوال کو بھی اپنے مقام کا نہ فائدہ ہوا اور نہ ہی نقصان ہوا ہے اور وہ اب بھی دوسرے مقام پر فائز ہیں ۔ مرد زمرہ کی درجہ بندی میں کے سریکانت کو ناقص مظاہروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ اب نقصان کے بعد 9ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT