Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کامیاب ، کیشپ کو کوریا اوپن میں شکست

سندھو کامیاب ، کیشپ کو کوریا اوپن میں شکست

سیول ۔ 16 سپٹمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سرفہرست بیاڈمنٹن کھلاڑیا پی وی سندھو نے چھ لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ کوریا اوپن میں اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا تاہم انھیں پہلے مرحلے کے مقابلے میں تھائی لینڈ کی راٹچانوک انٹانون کو شکست دینے کیلئے 21-19، 21-23، 21-13 پر مشتمل ایک سخت مقابلہ کھیلنا پڑا جوکہ ایک گھنٹہ 9 منٹ طویل رہا۔ دریں اثناء سوپر سیریز ٹورنمنٹ کے مرد زمرے کے سنگلز مقابلوں میں پرواپلی کیشپ کی مہم کا اختتام ہوگیا ہے ۔ کامن ویلتھ گیمس میں چمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والے کیشپ پہلا مرحلہ عبور نہ کرسکے جیسا کہ انھیں ہانگ کانگ کے وائی نان کے خلاف 21-17 ، 16-21 ، 18-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ایک گھنٹہ طویل اس مقابلے کا کیشپ نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلی گیم میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن دیگر دو گیمس میں حریف کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں خاتون زمرے کے ڈبلز مقابلے میں پردنیا گادرے اورسکی ریڈی کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT