Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / سندھو کا ریو گیمز کے بیڈمنٹن سیمی فائنلز میں داخلہ

سندھو کا ریو گیمز کے بیڈمنٹن سیمی فائنلز میں داخلہ

2016 Rio Olympics - Badminton - Women's Singles - Quarterfinals - Riocentro - Pavilion 4 - Rio de Janeiro, Brazil - 16/08/2016. P.V. Sindhu (IND) of India plays against Wang Yihan (CHN) of China. REUTERS/Marcelo del Pozo FOR EDITORIAL USE ONLY. NOT FOR SALE FOR MARKETING OR ADVERTISING CAMPAIGNS.

ہندوستانی جتھہ کو 11 روزہ ایکشن میں میڈل سے محرومی کے بعد حیدرآبادی اسٹار سے امیدیں ۔ شٹلر سریکانت کوارٹرز میں ناکام
ریو ڈی جنیرو ، 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) شٹلر پی وی سندھو نے ریو اولمپکس میں انڈیا کی طویل انتظار والی تلاشِ تمغہ کو ختم کردینے کی امیدیں جگا دی ہیں کیونکہ وہ لندن گیمز کی سلور میڈل یافتہ چین کی وانگ ییہان کے مقابل یہاں سیدھے گیمس کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ ویمنس سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔ دو مرتبہ کی ورلڈ چمپئن شپ برونز میڈلسٹ سندھو جو اِس میچ میں 2-4 کے کمتر باہمی ریکارڈ کے ساتھ شریک ہوئیں، انھوں نے جامع کھیل پیش کرتے ہوئے زیادہ تجربہ کار وانگ کو 54 منٹ کے تھکن آمیز مقابلے میں 22-20، 21-19 سے ہرا دیا۔ 21 سالہ حیدرآبادی اسٹار اب صرف ایک جیت دور ہیں کہ ہندوستان کیلئے ریو اولمپکس میں آخرکار میڈل یقینی ہوجائے گا۔ اس یادگار کامیابی کے ساتھ سندھو اولمپک سیمی فائنل تک پہنچنے والی دوسری انڈین بیڈمنٹن کھلاڑی بنیں جبکہ سائنا نہوال نے چار سال قبل یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ بجاطور پر مسرور سندھو نے وانگ کے مقابل اپنی جیت کو اپنے کریئر کے بہترین لمحات میں سے قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنا اچھا فارم سیمی فائنلز میں عالمی نمبر 3 جاپانی نوزومی اوکوہارا کے خلاف برقرار رکھ سکیں گی۔ سندھو کی جیت نے ہندوستان کی ریو گیمز میں مایوس کن مہم کے درمیان 11 ویں روز تازہ بُری خبر کو پس منظر میں ڈال دیا جبکہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے ریسلر نرسنگ یادو کو وطن میں پیش آئے ڈوپ اسکینڈل میں ناڈا کی دی گئی کلین چٹ کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) کے پاس اپیل دائر کردی ہے۔ اگر سی اے ایس نے واڈا کی نرسنگ کے خلاف اپیل کو حق بجانب قرار دیا، جو 19 اگسٹ کو 74kg فری اسٹائل کیٹگری میں مسابقت کرنے والے ہیں،

وہ ان گیمز میں حصہ نہیں لے پائیں گے اور انھیں کریئر کیلئے خطرناک چار سالہ امتناع کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ابھی تک کافی مایوس مہم جھیلنے کے بعد میڈل سے عاری ہندوستانی جتھہ کی امید بیڈمنٹن میں صرف سندھو رہ گئی ہیں کیونکہ کیدمبی سریکانت کو چین کے لین ڈان کے مقابل کوارٹرز میں تین گیم کے سخت مقابلے میں6-21، 21-11، 18-21 سے شکست ہوگئی۔ سندھو کی طرح حیدرآباد کے ہی سریکانت نے اگرچہ اچھا مقابلہ کیا لیکن چینی اسٹار نے فیصلہ کن گیم بہتر کھیلا۔ اس کے علاوہ ریسلرز بشمول ورلڈ چمپئن شپ برونز میڈل ونر نرسنگ سے بھی امیدیں ہیں، یہاں تک کہ نرسنگ کے تعلق سے دل شکن تبدیلی سامنے آئی۔ گیارہ روزہ ایکشن ہندوستان کو جس نے چار سال قبل لندن میں ریکارڈ چھ تمغے جیتے، پوڈیم پر ایک بھی اختتام دلانے میں ناکام رہا اور اضطراب بڑھتا جارہا ہے کہ یہ ناقص سلسلہ ٹوٹ جائے۔ ہندوستان کی مہم اب گھٹ کر تین کھیلوں تک محدود ہوگئی ہے جو ٹریک اینڈ فیلڈ، بیڈمنٹن اور ریسلنگ ہیں جبکہ دیگر کھیلوں میں جتھہ نے بڑا مایوس کیا۔ اس سے قطع نظر ہندوستانی جتھہ کی پریشانی آج 11 ویں روز برقرار رہی جب ہردیپ سنگھ ترکی کے ایلدم سینک کے خلاف گریکو۔ رومن 98kg کیٹگری کے اپنے پہلے مقابلے میں 1-2 سے ہار گئے۔ ناکامی کے ماحول میں اس خبر نے اضافہ کردیا کہ ہندوستانی جتھہ کے بعض ارکان کو یوم آزادی کے موقع پر یہاں وزارت امور نوجوانان اور کھیل کود کے زیراہتمام ڈنر پارٹی میں صرف ’’مونگ پھلیاں‘‘ دی گئیں جبکہ وہ گیمز ولیج میں ڈنر ترک کرکے آئے تھے۔

روس 2008ء کے ٹائٹل سے محروم
ریو ڈی جنیرو ، 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) روس کو 2008ء بیجنگ اولمپکس سے اس کے 4x100m ویمنس اسپرنٹ ریلے ٹائٹل سے محروم کردیا گیا کیونکہ ٹیم ممبر یولیا چرموشانسکایا ڈوپنگ کے مکرر ٹسٹ میں ناکام ہوگئیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کل یہ اعلان کیا اور کہا کہ رشین فیڈریشن کی ٹیم ویمنس 4x100m ریلے کیلئے نااہل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT