Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کا عالمی نمبر 9رینک

سندھو کا عالمی نمبر 9رینک

نئی دہلی۔20فبروری(سیاست ڈاٹ کام)بیڈمنٹن کی کم عمر اسٹار پی وی سندھو نے ایک اور مقام کی بہتری کرتے ہوئے آج کوالالمپور میں جاری کردہ تازہ عالمی درجہ بندی میں اسٹار ہندوستانی شٹلر سائنا نہوال کے ساتھ فرق میں کمی کرلی ہے۔سندھو 9ویں مقام پر آگئی ہیں اور اب وہ سائنا سے صرف ایک مقام پیچھے ہیں‘جن کا ساتواں مقام برقرار ہے۔18سالہ سندھو جو سید مودی انٹرنیشنل کے فائنلس میں پہنچیں اور پھر کوچی میں آل انڈیا اوپن سینئر رینکنگ ٹورنمنٹ جیتیں‘ موجودہ طور پر اُن کے 55752 پوائنٹس ہیں جو اولمپک برانز میڈلسٹ سائنا کے مقابل محض 3928پوائنٹس پیچھے ہیں۔سندھو اور سائنا دونوں ہی آئندہ 4تا 9مارچ آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپس میں کھیلیں گی ۔مرد شٹلرس میں سوربھ ورما نے 9پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے ورلڈ رینکنگ میں 41واں مقام حاصل کیا جبکہ پی کیشپ بدستور 18ویں مقام پر بہترین ہندوستانی کھلاڑی

TOPPOPULARRECENT