Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کو آل انگلینڈ چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے میں شکست

سندھو کو آل انگلینڈ چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے میں شکست

عالمی نمبر 3 کھلاڑی تاریخ رقم کرنے میں ناکام ،جاپان کی یاماگوچی نے مقابلے میں ہرایا

برمنگھم۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اولمپک سلور میڈلسٹ ہندستان کی پی وی سندھو کو آل انگلینڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کا خواب جاپان کی اکانے یاماگوچي کے ہاتھوں سخت جدوجہد کے بعد 21۔19 ،19۔21 ،18۔21 کی ہار کے ساتھ نہ صرف ٹوٹ گیا بلکہ وہ تاریخ رقم کر نے سے بھی محروم ہو گئیں۔عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر کی ہندستانی کھلاڑی کا دوسری سیڈ یاماگوچي کے خلاف 6۔3 کا کریئر ریکارڈ تھا اور ان کے پاس میچ جیتنے کے پورے موقع تھے لیکن انہوں نے ایک گھنٹے 20 منٹ تک چلے میراتھن میچ کے باوجود تمام اہم موقع گنوائے ۔سندھو کا اس شکست سے آل انگلینڈ کے فائنل میں پہنچنے والی پانچویں ہندوستانی کھلاڑی بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔پرکاش ناتھ 1947، پرکاش پادکون 1980 اور 1981، موجودہ قومی کوچ پلیلا گوپی چند 2001 ء اور سائنا نہوال 2015 ء میں آل انگلینڈ کے فائنل میں پہنچے تھے ۔ان میں سے پادکون اور گوپی چند ہی خطاب جیت پائے ہیں۔یاماگوچی کا فائنل میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور گزشتہ چمپئن تائی پے کی تئي جو ینگ سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے آٹھویں سیڈ چین کی چین یو فیي کو ایک گھنٹے چار منٹ میں 21۔15 ،20۔22 ،21۔13 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔چوتھی سیڈ سندھو نے مسلسل چوتھا مقابلہ تین گیموں کا کھیلا۔پہلا گیم ایک وقت سندھو کے قبضے میں تھا جب انہوں نے 17۔11 سے برتری حاصل کر لی تھی لیکن یاماگوچي نے واپسی کرتے ہوئے اسکور 17۔17 سے برابر کر دیا۔سندھو پھر جاپانی کھلاڑی کی دو بے جا غلطیوں سے 20۔18 کی برتری کے ساتھ گیم پوائنٹس پر پہنچ گئیں۔یاماگوچي نے ایک پوائنٹس لے کر اسکور 19۔20 کر دیا لیکن سندھو نے زبردست اسمیش لگاتے ہوئے پہلا گیم 21۔19 پر ختم کر دیا۔ایک گیم کی برتری بنانے کے بعد سندھو نے دوسرے گیم میں غلطیاں کیں جس کا فائدہ اٹھا کر جاپانی کھلاڑی نے 18۔14 سے برتری حاصل کر لی۔سندھو نے واپسی کرتے ہوئے اسکور 18۔19 کیا لیکن ان کی ایک غلطی ان پر بھاری پڑ گئی اور یاماگوچي نے دوسرا گیم 21۔19 سے جیت کر میچ میں برابری کر لی۔دونوں کے درمیان اس دوران سخت جدوجہد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بار 33 اورپھر 35 شاٹ کی بھی ریالی ہوئی۔فیصلہ کن گیم میں مقابلہ زوردار رہا اور اس دوران 44شاٹ کی ریالی ہوئی۔سندھو نے 13۔7 کی برتری حاصل کرلی لیکن یاماگوچي نے اپنی پوری کوشش کرتے ہوئے اسکور 11۔13، 13۔14 اور 14۔14 کر دیا۔جدوجہد چلتی رہی اورا سکور 17۔17، 18۔18 سے برابر ہو گیا۔یہاں سندھو نے غلطیاں کیں جس کا فائدہ اٹھا کر جاپانی کھلاڑی نے مسلسل تین پوائنٹس لے کر میچ اپنے نام کر لیا۔اس سے پہلے ہندستان کے ایچ ایس پرنئے کل مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر باہر ہو گئے ۔غیر سیڈ پرنئے چین کے ھیاگ یوجیاگ نے ایک گھنٹے 17 منٹ تک چلی میراتھن جدوجہد میں 20۔22 ،21۔16 ،23۔21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔عالمی درجہ بندی میں 16 ویں نمبر کے ہندستانی کھلاڑی کی 42 درجہ بندی کے چینی کھلاڑی کے ہاتھوں چار کیریئر مقابلوں میں یہ دوسری شکست تھی۔

TOPPOPULARRECENT