Wednesday , December 19 2018

سندھو کی مکاؤ اوپن سیمی فائنل میں رسائی

مکاؤ ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپین پی وی سندھو نے اپنے شاندار مظاہروں کے تسلسل کو جاری رکھا ہے اور وہ یہاں کھیلے جارہے مکاؤ اوپن گرانڈ پری گولڈ میں چینی کھلاڑی ہان لی کو 3 گیمس پر مشتمل ایک سخت مقابلے میں شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں11 ویں مقام پر فائز سندھو نے پانچویں درجہ کی چینی کھ

مکاؤ ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپین پی وی سندھو نے اپنے شاندار مظاہروں کے تسلسل کو جاری رکھا ہے اور وہ یہاں کھیلے جارہے مکاؤ اوپن گرانڈ پری گولڈ میں چینی کھلاڑی ہان لی کو 3 گیمس پر مشتمل ایک سخت مقابلے میں شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں11 ویں مقام پر فائز سندھو نے پانچویں درجہ کی چینی کھلاڑی کو 21-17 ،19-21 اور 21-16 سے شکست دی اور یہ مقابلہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا ۔ ٹورنمنٹ میں دوسری بہترین کھلاڑی سندھو کا سیمی فائنل میں مقابلہ فاتح کھلاڑی سے ہوگا جیسا کہ دوسرا کوارٹر فائنل مقابلہ کینیڈا کی مشیل لی اور تھائی لینڈ کی بوسانن کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT