Saturday , December 15 2018

سندھو کی مکاؤ میں پیشقدمی

مکاؤ۔ 26 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپین پی وی سندھو مکاؤ گرانڈ پری گولڈ کے خاتون زمرے کے سنگلس مقابلوں میں پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ عالمی درجہ بندی میں دسویں مقام پر فائز سندھو نے آدھے گھنٹے سے قبل ہی حریف کھلاڑی ہانگ شی ہان کو 21-19، 21-15 سے شکست دی ہے ۔ علاوہ ازیں ایچ ایس پرنوائے اور بی سائی پرنیت نے بھی ٹورنمنٹ کے قطعی 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے ۔ پرنوائے سے ایک اور خطاب کی امید کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT