Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سندھی طبقہ کا سال نو پروگرام ’’چیٹی چاند‘‘

سندھی طبقہ کا سال نو پروگرام ’’چیٹی چاند‘‘

حیدرآباد ۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) جڑواں شہر کے سندھی طبقہ کی جانب سے سکندرآباد سندھو بھون میں 21 مارچ (ہفتہ) کو 12 تا 2 بجے دن چیٹی چاند (نئے سال کا دن) منایا جائے گا۔ کشور چباریہ پریسیڈٹ اور دلپ تلوانی ٹریژرر کے بموجب یہ دن اس لئے خصوصی ہے کیونکہ یہ ہندو فیسٹیول چیترا نوراترا سے مطابقت رکھتا ہے۔ سندھی ست سنگ دربار اسوسی ایشن سکندرآباد کے وائس پریسیڈنٹ کے بموجب ہندو کیلینڈر کے مطابق، چیٹی چاند منایا جائے گا۔ چیترا ماہ کے پہلے دن کو سندھی میں چیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ اشاتا دیوا ادیرولال کا یوم پیدائش بھی ہے جن کو جلیلہ ۔ سندھی کے سرپرست سنت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ مسٹر اشوک واونی پریسڈنٹ سری سندھی گرو سنگھٹ اسوسی ایشن حیدرآباد نے یہ بات بتائی۔ مسٹر کشن جمنانی سکریٹری سکندرآباد اسوسی ایشن نے کہا کہ ہزاروں سندھی حیدرآباد اور سکندرآباد سے اس ایونٹ میں نئے سال کے نشانہ کیلئے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف پروگرامس منعقد ہوں گے۔ خصوصی پروگرام کنگ کوٹھی میں شام میں ہیرا ہال پر منعقد ہوگا۔ سال حال چار طبقات اپنے نئے سال کے طور پر ہفتہ کو منائیں گے۔ مہاراشٹرا کے لوگ ’’گڈی یدوا‘‘ سندھی ’’چیٹی چاند‘‘ تلگو والے اور کنڑی لوگ ’’اگادی‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT