Tuesday , December 11 2018

سندھی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے حکومتوں سے نمائندگی کا تیقن

سنکرانتی میلہ تقاریب ، بنڈارو دتاتریہ اور این نرسمہا ریڈی کا خطاب

سنکرانتی میلہ تقاریب ، بنڈارو دتاتریہ اور این نرسمہا ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مرکزی مملکتی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے سندھی (Sindhi) طبقہ کو تیقن دیا کہ وہ سندھی طبقہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں نمائندگی کریں گے اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کا بھی بھر پور تیقن دیا کہ وہ مرکزی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ ارون جیٹلی سے سندھی چیانل کے لیے بھی نمائندگی کریں گے ۔ مرکزی مملکتی وزیر لیبر آج یہاں سنکرانتی تقاریب کے تحت منعقدہ سنکرانتی میلہ میں مخاطب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سندھی طبقہ کی اکثریت تجارت سے تعلق رکھتی ہے جس کی وجہ سے روزگار کے مواقع فراہم ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آسان تجارت کے لیے کسی قسم کا انسپکٹر راج نہیں ہونے دیں گے ۔ سندھی کمیونٹی کو ترقی کے مواقع پر فراہم کرنے کے لیے اسکلس کی تربیتی پروگرامس منعقد کرنے کی ان کی وزارت مساعی کرے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوان طبقہ کو روزگار سے جوڑنے کے لیے صنعت کاری کو فروغ دیا جائے گا ۔ مرکزی مملکتی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے سندھی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تیقن دیا کہ ملک کی ترقی کے لیے ان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کو برقرار رکھیں گے ۔ بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ سندھی چیمبر آف کامرس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی بھی موجود تھے ۔ جس کا قیام ارجن منڈا چیرمین راہیربا گروپ نے عمل میں لایا ہے ۔ این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ تلنگانہ نے مخاطب کرتے ہوئے سندھی طبقہ کو تیقن دیا کہ وہ ریاست تلنگانہ میں سندھی کمیونٹی کو بھی خصوصیت کے ساتھ شامل کیا جائے گا ۔ سابق ایم پی سدھاکر کے علاوہ ڈاکٹر لکشمن رکن اسمبلی اور پرکاش ریڈی ترجمان بی جے پی کے علاوہ دیگر قائدین کی کثیر تعداد نے بھی اس تقریب میں شریک رہے ۔ سندھی کمیونٹی کی جانب سے شیام مدنانی صدر سندھی کونسل ، کیشور چابریہ صدر سکندرآباد سندھی ست سنگھ دربار اسوسی ایشن ، اشوک واسوانی صدر حیدرآباد سری سندھی گرو سنگھٹ سبھا اسوسی ایشن ، پرکاش بلاکی حیدرآباد سکندرآباد سندھی سمیتی سکریٹری دلیپ تلوانی سکندرآباد دربار خازن جتیندر تلوانی ایگزیکٹیو کمیٹی رکن نے نمائندگی کی ۔ اس تقریب سے سندھی کمیونٹی کے بزرگ شخصیتیں شیام جو مانی اور دیال چمنانی نے بھی خطاب کیا ۔ اس میلہ میں تہذیبی پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT