Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / سندھ میں دو ’را‘ ایجنٹس کی گرفتاری ، پاکستان کا دعویٰ

سندھ میں دو ’را‘ ایجنٹس کی گرفتاری ، پاکستان کا دعویٰ

کراچی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پولیس نے آج دعویٰ کیا کہ دو مبینہ ’’را ایجنٹس‘‘ کو جنوبی صوبہ سندھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نوید خواجہ نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر دھاوے کے دوران تھٹہ سٹی سے ’’را ایجنٹس‘‘ گرفتار کئے گئے ہیں، نیوز انٹرنیشنل نے یہ رپورٹ دی ہے۔ خواجہ نے محروسین کی شناخت صدام حسین اور باچل کی حیثیت سے کی، جو اُن کے بقول اس علاقے میں مچھیروں کے بھیس میں ’ریسرچ اینڈ اَنالسیس ونگ‘ (را) کیلئے کام کررہے تھے۔ پولیس آفیسر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے صدام اور باچل کیلئے کوڈز فراہم کررکھے تھے۔

TOPPOPULARRECENT