Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنسناٹی اوپن : ایوانوچ نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

سنسناٹی اوپن : ایوانوچ نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

سنسناٹی 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی اینا ایوانوچ نے ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں طبیعت کی ناسازی کے باوجود کامیاب جدوجہد کرتے ہوئے ماریہ شارا پورا کے خلاف تین سیٹوں کے مقابلہ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ انہوں نے سیمی فائنل میں شارا پورا کو 6 - 2, 5- 7 , 7 - 5 سے شکست د

سنسناٹی 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی اینا ایوانوچ نے ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں طبیعت کی ناسازی کے باوجود کامیاب جدوجہد کرتے ہوئے ماریہ شارا پورا کے خلاف تین سیٹوں کے مقابلہ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ انہوں نے سیمی فائنل میں شارا پورا کو 6 – 2, 5- 7 , 7 – 5 سے شکست دیدی ۔ سابق عالمی نمبر ایک کو اب فائنل امریکہ کی سیرینا ولیمس کے خلاف مقابلہ درپیش ہے ۔ امریکی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے قبل یہ بڑا خطابی مقابلہ ہوگا ۔ امریکہ کی ٹاپ سیڈ سیرینا ولیمس نے کیرولین ووزنیاکی کے خلاف 2 – 6, 6 – 2, 6 – 4 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ۔ ایوانوچ نے پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی 5 – 2 سے سبقت حاصل کرلی تھی ۔ لیکن انہیں فٹنس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ان کے اعصاب میں کھنچاوٹ شروع ہوگئی تھی اور اس موقع پر شارا پورا نے اچھی مزاحمت کرتے ہوئے میچ میں واپسی کی اور انہوںنے دوسرا سیٹ جیت لیا تھا ۔ تاہم تیسرے سیٹ میں بھی اچھی جدوجہد کے باوجود شارا پورا کامیابی حاصل نہیں کرسکیں

اور تیسرا سیٹ اپنی علالت اور اعصابی تھکاوٹ کے باوجود اینا ایوانووچ نے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔ تیسرے سیک میں حالانکہ ایوانوچ نے کامیابی حاصل کی لیکن انہیں مسائل کا سامنا رہا اور کورٹ پر ہی ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا ۔ دوسرے گیم میں ہی انہیں کھیل روکدینا پڑا تھا ۔ وہ کورٹ کے بازو گئیں اور لیٹ گئیں جس کے بعد ڈاکٹر کو طلب کرتے ہوئے انہیں طبی امداد پہونچائی گئی ۔ شارا پورا حالانکہ اچھی مزاحمت کر رہی تھیں لیکن وہ اسکور کو اپنے حق میں کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ میچ میں شکست کے بعد شارا پورا نے کہا کہ یہ صرف ایک دو پوائنٹس کا معاملہ تھا ۔ میچ میں کئی اتار چڑھاؤ آئے اور اس سے وہ مطمئن نہیں ہیں ۔ دو موقعوں پر ایوانوچ نے میچ پوائنٹس بچائے اور پھر اسکور کو مساوی کرنے کے بعد انہوں نے شارا پورا کو کوئی موقع نہیں دیا ۔ انہوں نے دو گیمس کے بعد ایک بہترین اسٹروک کے ذریعہ کامیابی حاصل کی اور جذبات سے مغلوب ہوگئیں۔ ایوانوچ نے کہا میچ میں انہیں تکلیف رہی ہے اور وہ اپنے پیروں کا بہتر استعمال نہیں کر پا رہی تھیں ۔ اس سب کے باوجود تیسرے سیٹ میں انہیں اچھا مظاہر کرنا تھا اور انہیں خوشی ہے کہ وہ ایسا کرکے میچ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

TOPPOPULARRECENT