Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنسناٹی فائنل میں جوکووچ کا فیڈرر سے مقابلہ

سنسناٹی فائنل میں جوکووچ کا فیڈرر سے مقابلہ

سنسناٹی ۔23؍ (سیاست ڈاٹ کام)عالمی درجہ اول کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اے ٹیپی سنسناٹی ماسٹرس فائنل میں ایک نئی تاریخ بنانا چاہتے ہیں جہاں ان کا مقابلہ چھ مرتبہ چمپین رہ چکے راجر فیڈرر سے ہوگا ۔ جوکووچ نے گذشتہ روز یوکرین کے کوالیفائیڈ الیگزینڈر ڈولگویوروف کو 6-2 ‘ 7-6 (7/5) ‘ 6-6 سے شکست دیتے ہوئے فیڈرر کے ساتھ ایک مقابلے میں گذشتہ ہفتہ کے ماؤنٹریل فاتح اینڈی مرے 6-4, 7-6, 7-6 سے شکست دی تھی ۔ چوکووچ کو ماضی میں سنسناٹی اے ٹی پی ماسٹرس مقابلوں میں شکست ہوئی تھی اور اب وہ 20 ویں اے ٹی پی ماسٹرس میں پہلی کامیابی کے خواہاں ہیں ۔ جوکووچ اور فیڈرر کے مابین ماضی میں کیریئر کے 40 فائنل مقابلے ہوئے ہیں اور دونوں کو 20 میچوں میں کامیابی کے ساتھ برابر ہیں ۔ اتوار کو ان دونوں کے درمیان 41 واں مقابلہ ہوگا جس میں دونوں ہی کامیابی کے خواہاں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT