Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / سنسنی خیز انکشاف :’اقوام متحدہ کا عملہ جنسی زیادتیوں میں ملوث ‘

سنسنی خیز انکشاف :’اقوام متحدہ کا عملہ جنسی زیادتیوں میں ملوث ‘

لندن،15فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں جنسی زیادتیوں کا سنگین اسکنڈل سامنے آیاہے ۔ تنظیم کے ایک سابق اہلکار نے یواین عملہ اور امدادی کارکنوں پر متاثرین سے زیادتی کے الزامات عائد کئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سابق اہلکار انڈریو مک لیوڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں دنیا بھر میں یو این عملہ کے ہاتھوں زیادتی کے 60ہزار واقعات ہوئے ، جس میں کمزور خواتین اور بچوں کو امداد کی آڑ میں زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔اہلکار کا کہنا تھا کہ بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والے 3 ہزار سے زائد افراد اقوام متحدہ کے مختلف اداروں اور ایجنسیوں میں کام کر رہے ہیں، انڈریو کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی ٹی شرٹ پہنی ہو تو کچھ بھی کریں کوئی نہیں پوچھتا۔ان انکشافات پر مبنی معلومات گزشتہ سال برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی امداد کو بھی فراہم کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT