Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / سنسنی خیز قتل کی واردات میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار

سنسنی خیز قتل کی واردات میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار

حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مشیرآباد پولیس نے رام نگر علاقہ میں پیش آئے قتل کی سنسنی خیز واردات میں ملوث ریلوے پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 41 سالہ ٹی لالو جس کا تعلق کیرالا سے ہے اور وہ مولاعلی میں واقع ریلوے پولیس کی 7ویں بٹالین سے وابستہ ہے۔ لالو نے اپنے قریبی دوست پی ارون جارج کا 14 اکٹوبر کو اس کے مکان میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دیڑھ سال سے لالو نے اپنے دوست جارج کی بھانجی سے ناجائز تعلقات قائم کئے ہوئے ہے اور اس بات کا پتہ چلنے پر جارج نے لالو کی سرزنش کی تھی اور اس رشتہ کو ترک نہ کرنے پر انتباہ دیا تھا۔ بھانجی سے تعلقات میں رکاوٹ پیدا کرنے پر لالو نے جارج کا قتل کرنے کا منصوبہ تیارکیا اور 14 اکٹوبرکی شب وہ اس کے رام نگر علاقہ میں واقع مکان پہنچ کر اس پر چاقو سے وار کرکے اس کا قتل کردیا اور بعد ازاں وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے لالو کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار برآمد کرلئے اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT