سنسنی خیز میچ میںآئر لینڈ نے زمبابوے کو شکست دیدی

ہوبارٹ 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئرلینڈ نے ایک انتہائی سنسنی خیز اور بڑے اسکور والے میچ میں زمبابوے کے خلاف پانچ رنوں سے کامیابی حاصل کرلی اور اس نے کرکٹ ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنلس میں اپنی رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے ۔ آئرلینڈ نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ونڈے کرکٹ کا اپنا اعظم ترین اسکور 331 رن آٹھ وکٹس پر بنایا تھا جس میں

ہوبارٹ 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئرلینڈ نے ایک انتہائی سنسنی خیز اور بڑے اسکور والے میچ میں زمبابوے کے خلاف پانچ رنوں سے کامیابی حاصل کرلی اور اس نے کرکٹ ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنلس میں اپنی رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے ۔ آئرلینڈ نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ونڈے کرکٹ کا اپنا اعظم ترین اسکور 331 رن آٹھ وکٹس پر بنایا تھا جس میں زڈل آرڈر میں ایڈ جوائس کے شاندار 112 رن اور اینڈی بلبرنی نے 97 رن بنائے تھے ۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی رفاقت میں 138 رن جوڑے تھے ۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ زمبابوے اس مشکل نشانہ کا دلیرانہ انداز میں تعاقب کیا تھا ۔

کپتان برینڈن ٹیلر نے مزاحمت سے بھرپور 121 رن بنائے جبکہ سین ولیمس نے بھی ان کا خواب ساتھ دیا تھا اور 96 رن بنائے ۔ تاہم ان دونوں کی کوششوں کے باوجود زمبابوے کی ٹیم پانچ رنوں کی کمی سے شکست کا شکار ہوگئی ۔ آئر لینڈ کے فاسٹ بولر الیکس کیوساک نے آخری اوور کی ابتدائی تین گیندوں میں زمبابوے کے مابقی دو وکٹس حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ چار میچس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پول بی میں تین کامیابیوں اور ایک شکست کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ۔ آئرلینڈ کیلئے اوپنر پورٹر فیلڈ نے 29 اور اسٹرلنگ نے 10 رن بنائے تھے ۔ یہاں سے ایڈ جوائس اور بلبرنی نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا ۔ جوائس نے اپنی 103 گیندوں کی اننگز میں تین چھکے

اور 9 چوکے لگائے تھے جبکہ بلبرنی نے 79 گیندوں کی اپنی اننگز میں چار چھکے اور سات چوکے لگائے تھے ۔ کیون اوبرائین نے 24 اور ولسن نے 25 رن بنائے تھے ۔ مونی 10 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔ زمبابوے کیلئے چتارا اور سین ولیمس نے تین تین وکٹس لئے جبکہ پنیانگارا کو ایک وکٹ ملی ۔ جوابی اننگز میں زمبابوے نے بھی مثبت انداز اختیار کیا حالانکہ اس کے ابتدائی چار وکٹس 74 پر گرگئے تھے ۔ درمیان میں کپتان برینڈن ٹیلر نے 91 گیندوں میں چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 121 رن بنائے جبکہ سین ولیمس نے ان کا بہترین ساتھ دیا اور 83 گیندوں میں دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 96 رن بنائے ۔ دوسرے بلے باز خاطر خواہ رنز اسکور نہیں کرسکے ۔ آخری اوور میں زمبابوے کو پانچ رن بنانے تھے اور اس کے دو وکٹس باقی تھے ۔ کیوساک نے ابتدائی تین گیندوں میں دونوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ زمبابوے کی ٹیم 49.3 اوورس میں 326 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ کیوساک کو چار اور مونی اور اوبرائین کو دو دو وکٹس مل سکے ۔ ایڈ جوائس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT