Wednesday , December 19 2018

سننائیکے اور ولیمس دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں شامل

دبئی۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سچترا سننانائیکے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اب دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کے میدان پہنچ سکتے ہیں کیونکہ آئی سی سی نے دوبارہ جانچ اور اصلاحی عمل کے بعد ان کے پولنگ ایکشن کو منظوری دیدی ہے۔ آئی سی سی نے توثیق کی کہ اصلاحی اقدامات اور دوبارہ جانچ کے مطابق سننائیکے اور ولیمسن کے بولنگ ایکشنس قانو

دبئی۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سچترا سننانائیکے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اب دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کے میدان پہنچ سکتے ہیں کیونکہ آئی سی سی نے دوبارہ جانچ اور اصلاحی عمل کے بعد ان کے پولنگ ایکشن کو منظوری دیدی ہے۔ آئی سی سی نے توثیق کی کہ اصلاحی اقدامات اور دوبارہ جانچ کے مطابق سننائیکے اور ولیمسن کے بولنگ ایکشنس قانونی طور پر جائز ہیں اور اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی بولنگ دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں ان کے بولنگ ایکشن پر شکایات منظرعام پر آنے کے بعد دونوں بولرس نے اپنے بولنگ ایکشن کا دوبارہ مظاہرہ کیا تھا اور ان کی اصلاح کے بعد دوبارہ جانچ کی گئی۔ ناتئج سے پتہ چلا کہ ان کی طرف سے گیند پھینکنے کے وقت کی وسعت 15 ڈگری کی سطح سے کم ہے جو آئی سی سی ضابطوں کے تحت قابل قبول ہے۔ تاہم امپائرس کو اب بھی یہ آزادی رہے گی کہ اگر ان دونوں کے بولنگ ایکشن میں کہیں کوئی شک و شبہ پایا جائے تو آئی سی سی کو مطلع کریں۔ سننائیکے اور ولیمس کو آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ونڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کیلئے ان کی ٹیموں کے امکانی 30 ارکان میں شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT