Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / سنندا معاملہ : اندرون 8 ہفتے فردجرم داخل کرنیکی ہدایت

سنندا معاملہ : اندرون 8 ہفتے فردجرم داخل کرنیکی ہدایت

نئی دہلی۔21ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سننداپشکر کی موت کے تعلق سے دہلی پولیس کو آٹھ ہفتہ کے اندر حتمی رپورٹ یا فردجرم داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پشکر معاملہ کی آج سماعت کے دوران دہلی پولیس نے عدالت سے اس معاملہ میں شامل لوگوں سے مزید پوچھ گچھ کیلئے نئی تکنیک ‘سائکو اینالیسس’ کا استعمال کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی درخواست کی۔ ہائی کورٹ نے اس درخواست پر تفتیشی افسر سے ایک ایسا حلف نامہ دائر کرنے کو کہا جس میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے میں مزید تاخیر نہ ہو اور کہا کہ یہ 26 اکتوبر تک داخل کیا جائے ۔ہائی کورٹ اس سے پہلے معاملے کی تفتیش میں ہورہی تاخیر پر دہلی پولیس سے ناراضگی ظاہر کرچکی ہے ۔ عدالتنے کہا تھا کہ حادثہ 2014میں ہوا تھا اور اب تک پولیس نے اس کی کوئی رپورٹ نہیں دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT