Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سنندا پشکر قتل : موقف رپورٹ پیش کرنے عدالت کی ہدایت

سنندا پشکر قتل : موقف رپورٹ پیش کرنے عدالت کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کانگریس لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کے سلسلہ میں جاری تحقیقات پر موقف رپورٹ پیش کرنے کی سٹی پولیس کو ہدایت دی۔ جسٹس جی ایس سستانی اور جسٹس چندرشیکھر پر مشتمل بنچ نے پولیس کو ہدایت دی ہیکہ اندرون تین یوم موقف رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت سبرامنیم سوامی کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کررہی تھی، جس میں سی بی آئی زیرقیادت ایس آئی ٹی تحقیقات عدالت کی زیرنگرانی کروانے کی خواہش کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے وکیل راہول مہرا نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے انہیں موقف رپورٹ احاطہ عدالت میں دی ہے لہٰذا اسے پیش کرنے کیلئے مہلت درکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ دہلی پولیس وکیل کی درخواست پر غور کرتے ہوئے عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت یکم ؍ اگست کو مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT