Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / سنندا پشکر کیس : چند صحافیوں سے پولیس کی پوچھ گچھ

سنندا پشکر کیس : چند صحافیوں سے پولیس کی پوچھ گچھ

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے سنندا پشکر قتل کیس میں چند صحافیوں سے بھی پوچھ گچھ شروع کی ہے جنھوں نے ان کی موت سے چند گھنٹے قبل ان سے بات چیت کی تھی۔ گزشتہ سال جنوری میں سنندا پشکر کی ایک ہوٹل کے کمرہ میں موت واقع ہوئی تھی۔ اس پراسرار موت کے پیچھے وجوہات و حالات کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے سنندا پشکر قتل کیس میں چند صحافیوں سے بھی پوچھ گچھ شروع کی ہے جنھوں نے ان کی موت سے چند گھنٹے قبل ان سے بات چیت کی تھی۔ گزشتہ سال جنوری میں سنندا پشکر کی ایک ہوٹل کے کمرہ میں موت واقع ہوئی تھی۔ اس پراسرار موت کے پیچھے وجوہات و حالات کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا ان کی نشاندہی کے مطابق کہ آئی پی ایل تنازعہ یا ان کے شوہر ششی تھرور کی پاکستانی صحافی مہر تراڑ کے ساتھ مبینہ تعلقات کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ جن صحافیوں نے یہ کہا تھا کہ سنندا پشکر کو تھرور پر شبہ تھا کہ ان کے شوہر کے پاکستانی صحافی کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان کے حوالے یہ بھی کہا تھا کہ سنندا نے آئی پی ایل تنازعہ میں تھرور کے خلاف شکایت کی تھی۔ پولیس ذرائع نے اس بات کی وضاحت کی کہ آخر خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے صرف ایک مرد اور دو خاتون صحافیوں کو کیوں طلب کیا ہے۔ اس پر پولیس نے کہاکہ ان صحافیوں نے سنندا پشکر سے ان کی موت سے چند گھنٹے قبل بات کی تھی۔ اس دوران ہائیکورٹ نے اس کیس کی عاجلانہ سماعت سے انکار کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT