Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / سنندا پشکر کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، راجناتھ کا بیان

سنندا پشکر کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، راجناتھ کا بیان

نئی دہلی۔/15جنوری، (سیاست ڈاٹ کام ) سنندا پشکر کی موت کی تحقیقات میں سیاسی دباؤ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ دہلی پولیس اس کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کررہی ہے اور اس خصوص میں ہماری جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور کی اہلیہ کی مشتبہ حالت میں موت کی تحقیقات ک

نئی دہلی۔/15جنوری، (سیاست ڈاٹ کام ) سنندا پشکر کی موت کی تحقیقات میں سیاسی دباؤ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ دہلی پولیس اس کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کررہی ہے اور اس خصوص میں ہماری جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور کی اہلیہ کی مشتبہ حالت میں موت کی تحقیقات کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں نے سوال کیا تو مرکزی وزیر داخلہ نے مذکورہ جواب دیا۔ جبکہ ششی تھرور نے حال ہی میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ بغیر کسی سیاسی دباؤ کے غیر جانبدارانہ اور عاجلانہ تحقیقات کروائی جائے۔ دہلی پولیس نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کی رپورٹ کی بنیاد پر یکم جنوری کو سنندہ پشکر کی موت کے سلسلہ میں ایک قتل کیس درج کیا ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنندا کی موت غیر طبعی اور زہر کے استعمال سے ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT