Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / سنندا پشکر کے اثاثہ جات حاصل نہیں کئے، شوہر تھرور کا بیان

سنندا پشکر کے اثاثہ جات حاصل نہیں کئے، شوہر تھرور کا بیان

کوچی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کیرالا ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ سنندا پشکر مرحومہ کے کوئی بھی اثاثہ جات کو حاصل نہیں کیا ہے اور نہ ہی اپنے فرزند یا کسی اور کے ساتھ مل کر کوئی بھی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد تک رسائی حاصل کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے ک

کوچی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کیرالا ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ سنندا پشکر مرحومہ کے کوئی بھی اثاثہ جات کو حاصل نہیں کیا ہے اور نہ ہی اپنے فرزند یا کسی اور کے ساتھ مل کر کوئی بھی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد تک رسائی حاصل کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کے لئے داخل کردہ ایک درخواست پر کہ انھوں نے اپنے حلف نامہ میں جائیدادوں کی تفصیلات داخل نہیں کی، کانگریس ایم پی نے کہا کہ یہ سراسر غلط ہے کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کی دولت کا قابل لحاظ حصہ ہڑپ کرلیا ہے۔ ہندو جانشین قانون کے تحت انھوں نے دولت حاصل نہیں کی ہے، کیونکہ ان کی اہلیہ کینیڈا کی شہری تھیں۔ انھوں نے کہا کہ تھرواننتاپورم سے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے وقت ان کے پاس ان کی آنجہانی اہلیہ سنندا پشکر کی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد نہیں تھی۔ تھرور نے عدالت سے کہا کہ سنندا پشکر کی چھوڑی ہوئی جائیداد کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں ہے۔ اس لئے حلف نامہ میں تفصیلات درج نہیں کئے گئے۔ سنندا پشکر کو اس قانون کے تحت نہیں لایا جاسکتا، کیونکہ وہ کینیڈا کی شہری تھیں جب کہ وہ اسٹیٹ آف اُنبیٹرو کی مستقل شہری تھیں۔ مرنے کے وقت ان کی کینیڈا اور امریکہ کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں تھیں جہاں انھوں نے اپنے بزنس کے سلسلہ میں دوبارہ قیام کیا تھا۔ ہندوستان میں ان کی اپنی ملکیت کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT