Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / سنندا پشکر کے فرزند سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ

سنندا پشکر کے فرزند سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سنندا پشکر کے فرزند شیو مینن آج اپنی والدہ کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہوئے ۔ شیو مینن کو اس سے قبل بھی ایس آئی ٹی نے طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوسکے تھے ۔ شیومینن آج ایس آئی ٹی کے دفتر پہونچے جہاں ان سے ایس آئی ٹی نے سوالات کئے ۔ شیو دوبئی میں رہتے ہیں اور سابق میں انہوں نے ایس آئی

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سنندا پشکر کے فرزند شیو مینن آج اپنی والدہ کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہوئے ۔ شیو مینن کو اس سے قبل بھی ایس آئی ٹی نے طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوسکے تھے ۔ شیومینن آج ایس آئی ٹی کے دفتر پہونچے جہاں ان سے ایس آئی ٹی نے سوالات کئے ۔ شیو دوبئی میں رہتے ہیں اور سابق میں انہوں نے ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہونے کیلئے کچھ وقت طلب کیا تھا ۔ شیو مینن نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ان کی والدہ نے خود کشی کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ یہ بھی نہیں سمجھتے کہ ششی تھرور نے ان کی والدہ کو اذیتیں دی تھیں۔ مینن نے کہا تھا کہ میڈیا کی وجہ سے جو دباؤ ان کی والدہ پر پڑ رہا تھا وہ اور مختلف قسم کی ادویات کی وجہ سے ان کی والدہ کی موت ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT