Wednesday , December 19 2018

سنندہ کیس : ششی تھرور سے آئندہ دو دن میں پوچھ گچھ

نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی نے آج اشارہ دیا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بہت جلد پوچھ گچھ کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ خصوصی ٹیم، تھرور کی بیوی سنندہ پشکر کی پراسرار حالات میں موت کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر اخباری نمائندوں کے اس سوال پر کہ آیا اس

نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی نے آج اشارہ دیا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بہت جلد پوچھ گچھ کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ خصوصی ٹیم، تھرور کی بیوی سنندہ پشکر کی پراسرار حالات میں موت کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر اخباری نمائندوں کے اس سوال پر کہ آیا اس کیس میں ششی تھرور سے پوچھ گچھ کی جائے گی بسی نے جواب دیا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ دو دن میں ان تمام اہم شخصیات سے پوچھ گچھ کی جائے گی، جن سے ہم پہلے پوچھ گچھ کرچکے ہیں‘‘۔ انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ بعض نمونے جو اب ایک سال قدیم ہوچکے ہیں، وقت گذرنے کے ساتھ ناکارہ ہوگئے ہیں اور حتیٰ کہ باہر روانہ کئے جانے کی صورت میں بھی اس زہر کی نوعیت کا انکشاف نہیں ہوسکے گا جو (زہر) سنندہ پشکر کی موت کا سبب بنا تھا۔ کمشنر بسی نے کہا کہ نمونوں کو مخصوص ادویات کے ذریعہ محفوظ کیا گیا ہے جو طویل مدت تک اپنی اصل حالت میں رہ چکے ہیں‘‘۔ بسی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ نمونوںکو کہاں روانہ کرنا ہے اس کا آئندہ دو دن میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سمجھا جاتا ہیکہ پولیس یہ نمونے امریکہ یا برطانیہ کے لیباریٹریز کو روانہ کرے گی۔ واضح رہے کہ 51 سالہ سنندہ پشکر 17 جنوری 2014ء کو نئی دہلی کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی تھیں، جس سے ایک دن قبل ان (پشکر) کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پاکستانی خاتون صحیفہ نگار مہر تارڑ سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ سنندہ پشکر نے مہر تارڈ پر اپنے شوہر ششی تھرور کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT