Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سنٹرل حج کمیٹی کا کل ممبئی میں اجلاس

سنٹرل حج کمیٹی کا کل ممبئی میں اجلاس

حج 2017ء کے ایکشن پلان پر غوروخوض، پروفیسر ایس اے شکور کی روانگی
حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سنٹرل حج کمیٹی کا اجلاس 24 اکٹوبر کو ممبئی میں منعقد ہوگا جس میں حج 2017 کے ایکشن پلان کو قطعیت دی جائے گی۔ صدرنشین سنٹرل حج کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں تمام ریاستوں کے حج کمیٹی صدور اور چیف ایکزیکیٹو آفیسرس و اسپیشل آفیسرس کو مدعو کیا گیا ہے۔ تلنگانہ سے اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں حج 2016 کے انتظامات میں پیش آئی دشواریوں اور حجاج کرام کے مسائل سے کمیٹی کو واقف کرایا جائے گا تاکہ آئندہ سال احتیاطی اقدامات کئے جاسکیں۔ پروفیسر ایس اے شکور اتوار کی شام ممبئی روانہ ہوں گے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے کئی اُمور کے سلسلہ میں نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاریہ سال ایر انڈیا کی جانب سے ناقص انتظامات اور ایر پورٹ پر عدم تعاون کے رویہ سے سنٹرل حج کمیٹی کو واقف کرایا جائے گا۔ کئی حجاج کرام نے ایر انڈیا کے رویہ کی شکایت کی۔ طیارہ میں حجاج کو کھانا سربراہ نہ کرنے سے کئی افراد کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد انٹر نیشنل ایر پورٹ پر بھی ایر انڈیا کے عہدیدار موجود نہیں تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ حجاج کرام کی منتقلی کیلئے ناقص اور پرانی بسوں کا انتظام کیا گیا جس سے حجاج کو تکالیف پیش آئیں اور ایک بس تو راستہ میں ہی فیل ہوگئی تھی۔ مدینہ منورہ میں بعض پرانی عمارتیں حاصل کی گئیں جن میں بنیادی سہولتوں کی کمی تھی اس طرح حج 2016کے مسائل اور تجربات کو سنٹرل حج کمیٹی سے رجوع کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT