Wednesday , December 19 2018

سنٹرل مشی گن یونیورسٹی امریکہ میں فائرنگ ، دو ہلاک

ماؤنٹ پلیزنٹ ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سنٹرل مشی گن یونیورسٹی میں آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ۔ تحقیقات کنندگان حملہ آور 19 سالہ نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان خطرناک ہتھیاروں سے لیس تھا ۔ یہ نوجوان یونیورسٹی کا طالبعلم نہیں تھا ۔ پولیس کا ماننا ہے کہ حملہ آور نے خودکار ہتھیار کے ساتھ اسکول میں داخل ہوا تھا ۔ گھریلو تنازعہ کے باعث وہ برہم ہوکر اسکول میں فائرنگ شروع کردی ۔ اسکول نے اپنے فیس بک پیج پر صبح 9.30 کو الرٹ جاری کرتے ہوئے فائرنگ ہونے کی اطلاع دی ۔ تعطیلات سے ایک دن قبل طلباء اپنی کلاسوں میں موجود تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT