سنٹرل میونسپل کونسل انتخابات میں دو خواتین منتخب

دوحہ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی سنٹرل میونسپل کونسل کے انتخابات میں قطری عوام نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین کو منتخب کیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق شیخہ جوفیری اور فاطمہ القواری کو 29 نشستیں کونسل کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ اس کونسل کو صرف مشاورتی اختیارات حاصل ہیں اور مقننہ کے اختیارات حاصل نہیں۔ الیکشن میں جملہ 5 خواتین ن

دوحہ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی سنٹرل میونسپل کونسل کے انتخابات میں قطری عوام نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین کو منتخب کیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق شیخہ جوفیری اور فاطمہ القواری کو 29 نشستیں کونسل کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ اس کونسل کو صرف مشاورتی اختیارات حاصل ہیں اور مقننہ کے اختیارات حاصل نہیں۔ الیکشن میں جملہ 5 خواتین نے حصہ لیا تھا جہاں ان کا ایجنڈہ یہ تھا کہ خواتین کو بھی کوٹہ سسٹم کے تحت کونسل میں مناسب نمائندگی دی جائے۔

TOPPOPULARRECENT